27 دسمبر، 2019، 10:04 AM

ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار سے بحر ہند تک

ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار سے بحر ہند تک

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار سے بحر ہند تک آج سے تین دن تک جاری رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے اعلان کیا ہے  کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار سے بحر ہند تک آج سے تین دن تک جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں بحری اقتدار کا مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد بحری سکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ حسین خانزادی نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز چابہار سے ہوگا اور بحر ہند کے شمال تک اس کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے بحر ہند کے شمالی علاقہ کو امن کا علاقہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحر عمان کا علاقہ امن و سلامتی کا علاقہ ہے اور اس علاقہ کی سکیورٹی اور سلامتی میں ایرانی فوج اور سپاہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1896518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha